ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایس بی آئی نے تتکال روپے ٹرانسفر کرنے والوں کوخوشخبری دی

ایس بی آئی نے تتکال روپے ٹرانسفر کرنے والوں کوخوشخبری دی

Wed, 12 Jul 2017 23:57:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی11جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کے سب سے بڑے بینک بھارتی اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی)نے چھوٹے ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لئے1000روپے تک کے ای ایم پی ایس(فوری ادا کی خدمت)منتقلی پر فیس ختم کر دی ہے۔اس سے پہلے1000روپے تک کے ای ایم پی ایس لین دین پر قابل ادائیگی سروس ٹیکس کے ساتھ اسٹیٹ بینک فی ٹرانزیکشن 5روپے کی فیس وصولی تھی۔قابل ذکرہے کہ ای ایم پی ایس ایک فوری الیکٹرانک فنڈ کی منتقلی سروس ہے۔اس کا استعمال موبائل فون اور انٹرنیٹ بینکنگ دونوں ذریعے کیا جا سکتا ہے۔بینک نے کہاہے کہ چھوٹے لین دین کو فروغ دینے کے مقصدسے اس نے1000روپے تک کے ای ایم پی ایس منتقلی پر فیس معاف کر دی ہے۔


Share: